واجبات نماز

واجبات نماز 12ہیں

(1) قرات فاتحہ (سورہ فاتحہ کا پڑھنا )(2)ضم سورہ (سورہ فاتحہ کے بعد دوسرا کوئی سورہ ملانا )(3)فرض نماز کی پہلی دو رکعتوںکو قرات کے لئے متعین کرنا (فرض کے چا رکعتو ںمیں سے پہلے دو رکعتوںمیںقرات کرنا ) (4)رعایت تر تیب (جورکن ہر رکعت میںمکرر (دوبار )ہے اسکو ایسا ہی کرنا) (5)تعدیل ارکان (ہر رکن میں اتنی دیر ٹھرناجس میںایک ایک بار تسبیح(سبحان ربی العظیم)کہہ سکیں۔(6)قعدہ اولی (چارکعت والی نماز وںکی دوسری رکعت میںدو سجدوںکے بعد تشہد پڑھنے کے مقدار بیٹھنا)(7)تشہد(التحیات)(8)قرات جہری (آوازسے قرات کرنا یعنی جن رکعتوں میںآوازسے قرات کرنا ہو ان میں اتنی آواز سے قرات کرنا کہ دوسرے سن سکے )۔ (9)قرات سری (آہستہ قرات یعنی جن رکعتو ںمیںآہستہ قرات کرناہو ان میںاتنی آوازسے قرات کرنا کہ اپنے کا ن سن سکے اگر اپنے کان نہ سن سکے تو قرات ہی نہ ہو گی)۔
نوٹ : امام کو فجر ،مغرب ،جمعہ ،عیدین ،تراویح، اور رمضان کی وتر کی تینوںر کعتوں میں قرات جہری کرنا واجب ہے ۔با قی تمام میںقرات سری کرناواجب ہے ۔ منفرد (اکیلانماز پڑنے والے )کوقرات جہر ی کے رکعتوںمیںاختیار ہے کہ قرات جہری پڑھے یا سری لیکن سری کی رکعتوںمیںسری ہی پڑھے ۔امام اور منفر د دنوںکیلے ثناء ، تعوذ (اعوذباللہ من الشطان الر جیم )تسمیہ (بسم اللہ الر حمٰن الرحیم )آمین ،تسبیحات ، تشہد ،درود ، دعایہ سب چیزیںآہستہ پڑھناچاہئے اگر چہ نماز جہر ی ہو یا سری ۔
(10) لفظ سلا م کہکر نماز ختم کرنا (11)قنو ت وتر (نماز وتر کی تکبیر اور دعا چاہے وہ کو ئی بھی ہو) (12)تکبیرات عیدین ۔