زکوٰۃواجب ہونے کی شرطیں

زکوٰۃواجب ہونے کی شرطیں: 
(1) مسلمان ہونا
(2)بالغ ہونا
(3)عاقل ہونا
(4)آزاد ہونا
(5)مالک نصاب ہونا (یعنی اتنے مال کامالک ہوناجس پر شریعت نے زکوٰۃ دینا واجب کیا ہو 
(6)ملک تمام (پورے طور پر مالک ہو نا)یعنی ملک اور قبضہ دونوں جمع ہو
(7)قرضدار نہ ہونا اگر کوئی مالک نصاب تو ہو لیکن اس پر قرضہ بھی ہو جس کے ادا کرنے کے بعد نصاب باقی نہ رہتا ہو تو زکوٰۃواجب نہیںاور اگر نصاب برہتاہوتوزکوٰۃ واجب ہے ۔نوٹ:اس وقت کے قرض کا اعتبارکیا جائے گا جبکہ زکوٰۃواجب نہ ہو اور اگر زکوٰۃ واجب ہو نے کے بعد قرض ہو تو اس کا کوئی

ا عتبار نہ ہوگا ۔ 
(8)مال کا حا جت اصلی سے زائد ہو نا حاجت اصلی یعنی جو زندگی سے متعلق ہو۔ بس رہنے کے گھروںپر ، پہننے کے کپڑوںپر گھر کے سامان پر ، سواریوںپراور پیشہ ورں کے آلات(سامان)پر زکوٰۃ واجب نہیںاگر چہ کے وہ نصاب کو پہنچے ۔
(9)مال کانامی ہونا (بڑھنے والا ہونا) ۔ مال نامی تین طرح کا ہے۔( 1) مال نقدی یعنی سونا چاندی (2)مال تجارت (3)سائمہ یعنی چروائی پر چھوڑے ہوئے جانور۔
(10)مال پر ایک سال گزر نا ۔اگر سال کے شروع اورآخرمیںنصا ب پورا رہے لیکن درمیان میںکم ہو جائے تو اس کا اعتبار نہیں۔ یہاںسال سے اسلامی سال مراد ہے ۔
مسئلہ:اگر کوئی سال گزرنے سے پہلے زکوٰۃادا کرے تو ادا ہو جا ئیگی لیکن صاحب نصاب ہو نے سے پہلے ہو تو ادا نہ ہو گی ۔